خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی زیرصدارت عید ٹریفک پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ عید الاضحیٰ سے تین دن پہلے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں کی اسپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی، کورونا کے دوران زائد کرائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، زائد کرائے وصولی پر گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔