بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے بچوں کے ساتھ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں غیر معمولی اثر و رسوخ رکھنے والے اداکار سلمان خان کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ ہی متحرک نظر آ رہے ہیں، کبھی سلمان خان اپنے فارم ہاؤس میں کھیتی باڑی کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی ورزش کرتے ہوئے، سلمان کی جانب سے شیئر کی گئی اُن کی ہر ویڈیو اور تصویر پر مداح اُن کے صدقے واری جا رہے ہوتے ہیں۔
بچوں سے بے حد لگاؤ رکھنے والے سلمان خان تا حال خود تو کنوارے ہیں مگر اپنے بہن بھائیوں کو بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
حال ہی میں سلمان خان نے اپنے چھوٹے بھائی سہیل خان کے بچوں کے ساتھ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بچوں اٹھایا ہوا ہے اور اُن کی جانب شفقت سے دیکھ رہے ہیں ۔
سلمان خان نے تصویر میں نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی بہن،‘ اور ساتھ میں سہیل خان کے بڑے بیٹے کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پیار کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سلمان کان کی بچوں کے ساتھ اس تصویر کو انٹرنیٹ پر موجود سب سے ’کیوٹ‘ تصویر قرار دیا جا رہا ہے ۔