• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی لگ گئی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا، اس کی رکنیت یا حمایت پر 14 برس تک کی سزا ہوسکے گی۔

ہائی کورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی، گروپ نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا لیکن آخری لمحات میں اپیل مسترد ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کے دعوے کے مطابق گزشتہ ماہ رائل ایئر فورس کے دو طیاروں کو 7 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچانے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رائل ایئر فورس بیس پر دو طیاروں کو نقصان پہنچانے کی فرد جرم 4 افراد پر عائد کی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت تقریباً 81 تنظیمیں کالعدم ہیں جن میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید