وزیرِاعظم شہباز شریف نے وطنِ عزیز واپسی سے قبل خانکندی میں ترک صدر طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ چہل قدمی کی۔
تینوں رہنما اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔
ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھا اور سراہا جا رہا ہے۔
غیر رسمی گفتگو کے دوران آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعلق بتایا۔
تینوں رہنماؤں نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر بھی ساتھ لے کر گئے۔