کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی کےسابق اولمپئن اسد ملک لاہور میں پیر کوکار کی ٹکر سےانتقال کر گئے ۔ حادثے میں ان کی صاحبزادی شدید زخمی ہوگئیں۔ موٹر سائیکل پر سوار سابق اولمپئن کو تیز رفتار کار نے ٹکر ماری۔79 سالہ اسد ملک ٹوکیو اولمپکس 1964 میں سلور میڈل ، میکسیکو اولمپکس 1968 میں گولڈ میڈل اور میونخ اولمپکس 1972 میں سلور میڈل، جکارتہ کے ایشین گیمز 1962 کی گولڈ میڈلسٹ، 1966 کی سلور میڈلسٹ اور ایشین گیمز 1970ءکا گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔