• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے فضل الرحمٰن کے بھائی کی خدمات سندھ سے واپس لے لیں

وفاق نے فضل الرحمٰن کے بھائی کی خدمات سندھ سے واپس لے لیں 


اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمن کی خدمات سندھ سے واپس لے کر خیبر پختونخوا کو دے دیں۔تنقید کے بعدگریڈ 19 کے افسرضیاالرحمن کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کو واپس کردیں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حال ہی میں کراچی کے ضلع وسطی (سینٹرل) میں ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے والے ضیاالرحمان کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر ضیاالرحمان کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کو واپس کردی گئی ہیں اور حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔خیال رہے کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے 22جنوری 2020ءکو ضیاالرحمان کی خدمات ڈیپوٹیشن پرسندھ حکومت کو دی تھیں۔سندھ حکومت نےگذشتہ دنوں ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعینات کیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت کو مخالفین کی تنقید کا سامنا تھا اور متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کراچی نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر ضیا الرحمان کی خدمات واپس مانگی تھیں، ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے۔

تازہ ترین