اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے راولپنڈی میں ملکی وغیر ملکی کرنسی کے معروف مرکز مال پلازہ پر چھاپہ مار کر10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمدکرلی، چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے باعث کرنسی کا غیر قانونی کاروبار عروج پر تھا یونیورسل عرف علی کرنسی ایکسچینج اور فیضان ٹریول اینڈ ٹورز سے بھی کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق فیضان ٹریول اینڈ ٹورز سے چھاپے کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی،علی کرنسی ایکسچینج کا مالک اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔