• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو پر ٹیکس بڑھا یا جائے، ماہرین

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئین کے آرٹیکل 25اے کے مطابق ہر بچے کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 16سال عمر کے 22 اعشاریہ 8ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں جو دنیا بھر میں دوسری بڑی تعداد ہے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ برائے تحفظ حقوق اطفال کے ای ڈی سجاد احمد نے تمباکو مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کے ضرورت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ایچ ڈی ایف کے کرنل (ر) اظہر سلیم‘ ایس پی ڈی سی کے وسیم سلیم‘ خلیل احمد نے کہا کہ تمباکو پر ٹیکس لگانے سے 50ارب کی اضافی آمدنی ہو سکتی ہے۔ پناہ کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ تمباکو صنعت نے 3سال میں قومی خزانے کو 153بلین کا نقصان پہنچایا۔
تازہ ترین