• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں نے شیس اور احمد کا شکریہ ادا کیوں کیا؟


گزشتہ روز پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی 49 ویں سالگرہ کے موقع پر ننھے اداکار شیس سجادگل اور احمد شاہ کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی گئی، جس پر ہمایوں سعید نے دونوں ننھے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ہمایوں سعید نے دو ویڈیوز شیئر کی ہیں، جس میں ایک ویڈیو شیس سجاد گل کی ہے اور دوسری ویڈیو احمد شاہ کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں دونوں ننھے فنکار ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’کتنی پیاری ویڈیوز ہیں! شیس اور احمد میری سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر آپ کا بہت شکریہ۔ مجھے آپ کی طرف سے اتنی محبت ملنا خوش قسمتی ہے!‘

اس کے علاوہ ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ سمینہ ہمایوں سعید اور اپنی سالی ثناء شاہنواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔


ہمایوں سعید نےاپنی اس پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی اہلیہ اور سالی کے ساتھ سالگرہ کی خوشیاں مناتے دکھائی دے رہے ہیں، ان تصاویر میں کیک اور غباروں سےکی گئی سجاوٹ بھی نظر آرہی ہے۔


دوسری جانب معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہمایوں سعید اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں ہمایوں اور عدنان صدیقی کے علاوہ فرحان سعیداور دیگر نامور فنکار بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سُپر اسٹار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اپنی 49ویں سالگرہ منائی، اِس ضمن میں شوبز ستاروں کی جانب سے ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

ہمایوں سعید نے پاکستان کے نامور ڈراموں اور مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی لاکھوں لوگوں کے دِلوں پر راج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین