• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کینٹ اسٹیشن سے پہلی عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی روانہ


کراچی کینٹ اسٹیشن سے پہلی عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرین 14 اکانومی بوگیوں پر مشتمل ہے، ٹرین میں 1300 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت صرف 753 مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ تین روز میں مزید عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

تازہ ترین