• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کا چیلنج قبول کریں

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف اداکاراؤں کی جانب سے دنیا بھر کی خوبصورت باصلاحیت خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر دنیا بھر کی مشہور و معروف خواتین کی جانب سے ایک چیلنج کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں ہالی ووڈ سے لے کر بالی ووڈ کی اداکارائیں یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنی بلیک اینڈ وہائٹ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارائیں اپنی تصویریں شیئر کرتےہوئے اُن خواتین کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جنہوں نے اُنہیں آگے بڑھنے کی ہمت دی، اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں ۔


اسی چیلنج کو قبول کرتے ہوئے امریکی اداکارہ جینیفر انیسٹن نے اپنی ایک بلیک اینڈ وہائٹ خوبصورت تصویر شیئر کی اور اپنے ارد گرد کی سب ہی باہمت اور خوبصوت خواتین کو شکریہ ادا کیا ، جینیفر انسٹن کا کہنا تھا کہ ’انہیں یہ سوشل میڈیا پر چیلنج قبول کرنے والی چیزیں سمجھ میں نہیں آتی ہیں مگر جہاں تک بات ہے عورتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی تو وہ یہ چیلنج ضرور قبول کریں گی ۔‘


انہوں نے اپنی پوسٹ میں دوسروں کو بھی تر غیب دی کہ اپنے ارد گرد کی خواتین ،اپنی دوستوں ، بہنوں ، بیٹیوں ، ماؤں اور بیویوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔

دوسری جانب بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی یہ چینج قبولی کرتے ہوئے اپنی بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کی اور ساتھ میںاپنے آس پاس کی سب ہی خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کی مدد کی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی ۔


کترینہ نے اپنی پوسٹ میں اپنی بہن ایزابیل سمیت بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ، کرینہ کپور خان، فاطمہ ثنا شیخ ا دیگر اداکاراؤں کو بھی ٹیگ کیا اور چیلنج قبول کرنے کا کہا ۔

تازہ ترین