قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرانے کی منظوری دیدی ہے۔
نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب نے تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نیب نے شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے بچوں پر معلوم آمدن سے 7ہزار 328 ملین سے زائد کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔