• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر شاہ کا گجر نالے کا دورہ، صفائی کے کام کا جائزہ


وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجرنالے پہنچے، جہاں انہوں نے نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے سولجر بازار، لیاقت آباد، لیاری ایکسپریس وے کے نالوں کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناگن چورنگی پر پانی کی نکاسی اور صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے 38 نالوں میں سے زیادہ تر چوکنگ پوائنٹ کلیئر کردیے گئے ہیں، اگست کے آخر تک تمام صفائی مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی نکاسی کافی بہتر ہے، ناگن چورنگی سمیت تمام سڑکوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں عوام کو پریشانی ہوئی ہے، جس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین