• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرضلع وسطی ضیا الرحمان کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی انجینئر ضیا الرحمٰن نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ناگن چورنگی پر میڈیا سے گفتگو میں انجینئر ضیا الرحمٰن نے کہا کہ سندھ حکومت خدمات واپس کردے تو وہ ایک گھنٹے میں واپس چلے جائیں گے۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے ضیا الرحمٰن کو اپنا مہمان قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب تک سندھ حکومت انہیں ریلیز نہیں کرتی وہ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات اس دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے سولجر بازار، لیاقت آباد، لیاری ایکسپریس وے کے نالوں کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناگن چورنگی پر پانی کی نکاسی اور صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

تازہ ترین