کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فرئیر پولیس نے آدم روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر غیر قانونی طور پر جانور فروخت کرنیوالے 7افراد قمر،لیاقت علی،علی حسن،حامر خان،عبدالوحید،میانداد اور ڈوڈو کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بریگیڈ پولیس نے دو منشیات فروشوں روبیل اور وسیم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 265گرام چرس برآمد کر لی،جیکسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں گٹکا فروش احسن علی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے مضر صحت گٹکے کی 1100پڑیاں برآمد کر لیں۔