سینیٹ کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کلبھوشن جادھو سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظرثانی آرڈیننس آج سینیٹ میں پیش کرے گی۔ وزیر قانون فروغ نسیم آرڈیننس پیش کریں گے۔
کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن متحرک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے تمام ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
عالمی عدالت انصاف آرڈیننس سمیت دیگر 6 آرڈیننس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ سینیٹ اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔