• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



امریکی ریاست مائن کے سمندر میں تیراکی کرنے والی دو خواتین پر خونخوار شارک نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

مائن کے سمندر میں شارک کے حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے، متعلقہ ادارے نے اب تک ہلاک اور زخمی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے سمندری اطراف میں شارک حملے کی پیشگی الرٹ جاری کی تھی لیکن اس کے باوجود خواتین سمندر میں سوئمنگ کررہی تھیں۔

حملے کے بعد ریسکیو عملہ فوری مدد کے لیے پہنچا اور متاثرین کو اسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی جبکہ زخمی ہونے والی دوسری عورت کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔۔

تازہ ترین