• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 30 مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 11654 مریضوں میں سے 10 ہزار   80 صحت مند ہوگئے، صرف 1438 مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صوبے میں 1302 افراد کے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران چار اضلاع میں 30 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11654 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 57 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 10080 ہوگئی ہے جبکہ 1438 مریض زیر علاج ہیں اور 413 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مقامی سطح پر وائرس سے متاثرہ ہونے والے 11493 مریضوں میں سے سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جہاں 8646 مریض وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 328 کا تعلق جعفرآباد، 323 کا خضدار،295  کا کیچ231 کا مستونگ اور 202 کا تعلق لسبیلہ سے ہے جو دیگر اضلاع کی نسبت زیادہ متاثر رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 136 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین