• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسراء بلجیک کے ٹوئٹ پر یاسر حسین کا ردّ عمل

اسلامی تعلیمات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ اسراء بلجیک کے نئے ٹوئٹ پر پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے رد عمل دیا ہے ۔

اسراء بلجیک کی جانب سے کیے گئے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ نے پاکستان میں سب ہی کو بے چین کردیا تھا، اسراء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک مختصر سے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔‘

مختصر سے عرصے میں پاکستانی مداحوں کے دلوں کی دھرکن بن جانے والی ترکش اداکارہ اسراء کے اس مختصر سے ٹوئٹ نے پاکستانی شائقین کو شش و پنج میں ڈال دیا تھا اور اُن کا یہ ٹوئٹ کل پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بنا رہا تھا ۔

پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اسراء کے اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرےاور اندازے لگائے گئے کہ اسراء کو پاکستان میں ایسا کون مل گیا ہےجسے تُرک اداکارہ نے اپنا نمبر ون قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب یاسر حسین نے بھی ترک اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر اپنا رد عمل جاری کیا ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ اسٹوری پر اسراء کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا گیا ہے کہ ’پہلے ہمارا کام لیا اور اب ہمارے لڑکے؟۔‘

واضح رہے کہ جہاں اس وقت پورا پاکستان ترکش سیریز ’ ارطغرل غازی ‘ کے گُن گا رہا ہے وہیں اداکار و میزبان یاسرحسین کو یہ ترکی ڈرامہ اور اُس میں اداکاری کرنے والے فنکار ایک آنکھ نہیں بھا رہے ہیں۔

تازہ ترین