• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمینز کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق باؤلرز میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ تیسرے نمبرپر آگئے ہیں۔

بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا پہلا جبکہ بھارت کے کوہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے لیبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے نمببر پر جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین