• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑیا گھر کی شیرنی اسلام آباد سے لاہور منتقلی کے دوران ہلاک

اسلام آباد کی مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی لاہور منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئی۔

چیئرمین وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ ڈاکٹر انیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر جانوروں کی منتقلی کی جا رہی تھی۔

ڈاکٹر انیس نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق شیرنی سفر کے اسٹریس کے باعث ہلاک ہوئی۔

چیئرمین وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ شیرنی کبھی پنجرے سے نہیں نکلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شیرنی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے، تفصیلات 2 روز میں معلوم ہوں گی۔

تازہ ترین