• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں بیٹھ کر چئیرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا



چھٹیوں پر لندن میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے وڈیو لنک کے ذریعے جمعرات 30 جولائی کو گورننگ بورڈ کا اجلاس بلا لیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے تنخواہ دار چیف سلیکٹر وسیم خان بھی ان دنوں چھٹیوں پر برمنگھم میں موجود ہیں۔

یہ اجلاس اس تناظر میں بھی اہمیت کا حامل ہے کہ منگل 28 جولائی کو پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس بھی آخری لمحات پر ملتوی کر دیا گیا تھا جو وڈیو لنک پر ہونا تھا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21-2020ء کے بجٹ کا بریک ڈاؤن جاری کیا ہے، جس کا حجم 7 ارب 76 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ہے اور اس کی منظوری گورننگ بورڈ دے چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں چیف فنانشل آفیسر جو جنوری 2020ء سے عارضی طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس بارے میں چئیرمین کوئی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں۔

ساتھ ہی وفاقی کابینہ میں دہری شہریت کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی طرف سے استعفیٰ سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی دہری شہریت کے حامل بڑی تنخواہوں پر موجود افسران کے بارے میں بھی اجلاس میں بات چیت کا امکان ہے۔

تازہ ترین