• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا سابق کرکٹرز کو ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں واپسی کا موقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز کو ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں واپسی کا موقع دیتے ہوئے انہیں میچ آفیشلز کے طور پر کیریئر شروع کرنے کی دعوت دیدی ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق مقرر کردہ معیار پر اترنے والے سابق کھلاڑیوں کو مختلف شعبوں میں موقع دیا جائے گا۔

اس کا مقصد ہے کہ سابق کرکٹرز کھیل کے ساتھ جڑے رہیں اور روز گار سے وابستہ ہوں۔

اس کے علاوہ پی سی بی شعبہ ہائی پرفارمنس موجودہ 146 میچ آفیشلز کی کارگردگی کا مکمل جائزہ لے رہا ہے جن میں 31 میچ ریفریز اور 115 امپائرز شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز کی مہارت میں نکھار لانا بہت ضروری ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس مقصد کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے مختلف کوچنگ کورسز کا اہتمام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین