پشاور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب اور سیکریٹری پاورڈویژن کی ہدایات پر کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میں، صوابی سرکل کے صارفین بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے صبح10 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک آن لائن صارفین کے مسائل سنے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پی آر شوکت افضل، ایس ای صوابی سرکل ندیم آفریدی اوردیگر سینئر افسران موجود تھے، اس دوران36 صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی ،لوڈشیڈنگ،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوپسکو نے سٹاف آفیسرکو ہدایت کی کہ ان تمام شکایات کوفالوکرکے ان کے حل کی رپورٹ انھیں پیش کی جائے،صارفین کے مسائل کے حل کے لئے منعقد کی جانے والی آن لائن کھلی کچہری کو سیاسی ،سماجی شعبوں نے سراہا ہے ،اور کرونا وبا کے دوران صارفین کے صحت کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے اسے پسکو کا اچھا قدم قرار دیا ہے ،