• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: این ڈی ایم اے اور فوج بھیجنے کیلئے بذریعہ سرکولیشن منظوری


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور فوج کو کراچی بھیجنے کے لیے بذریعہ سرکولیشن منظوری دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسمعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او حکام کراچی آئے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے سمری پر دستخط کردیے ہیں، وفاق کی 100 فیصد توجہ اب کراچی پر مرکوز ہوگی۔

تازہ ترین