• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز پر عمل، محرم جوش و جذبے سے منایا جائیگا، علامہ رضی جعفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے سلسلے میں جعفر یہ الائنس پاکستان کا اجلاس مر کزی دفتر بار گاہ حسینی پی ای سی ایچ سو سائٹی میں صدر جعفر یہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں الائنس کی کابینہ کے اراکین اورتمام تنظیموں کے نمائندگان ،بانیان مجالس ،پر مٹ ہولڈر حضرات نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کر تے ہوئے محرم الحرام بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منا یا جائے گا ،کرونا وائرس سے بچنے کے لئے مجالس عزا وجلوس عزا ء کے دوران مکمل حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ہم قانون توڑیں گے نہیں اور عزاداری چھوڑیں گے نہیں، عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کی جانب حکومت کی توجہ دلائی گئی۔

تازہ ترین