• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد


سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کئی ممالک اور برطانیہ میں آج عید الاضحی کی رونقوں کا آج سے آغاز ہوگیا ہے اورسنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پرنہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی عید الاضحی کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر عید کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

تازہ ترین