• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا نے مریخ کے لئے خلائی مشن کامیابی سے لانچ کردیا


امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ کے لئے خلائی مشن کامیابی سے لانچ کر دیا ہے، جس کا مقصد زمین کے قریب ترین سیارے مریخ پر زندگی کے آثار کی کھوج لگانا ہے۔

مریخ پر کمند ڈالنے کی دوڑ میں ایک ہی ماہ میں متحدہ عرب امارات اور چین کے بعد امریکا نے بھی خلائی مشن روانہ کر دیا ہے

ناسا نے فلوریڈا سے خلائی مشن لانچ کیا، جس کا مقصد مریخ پر زندگی کی آثار تلاش کرنا اور اس کی سطح سے مٹی اور پتھر کے نمونے حاصل کرنا ہے۔

دو اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی لاگت سے لانچ کیا گیا مشن سات ماہ میں 48 کروڑ کلومیٹر طے کر کے اگلے سال فروری میں مریخ پر لینڈ کرے گا۔ سپیس کرافٹ کو بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے تیار کئے گئے راکٹ ایٹلس 5 کے ذریعہ لانچ کیا گیا ہے۔

ناسا نے مشن کے ساتھ ایک اعشاریہ آٹھ کلو گرام وزنی چھوٹا ہیلی کاپٹر بھی بھیجا ہے جو پہلی بار مریخ پر اڑان بھرے گا۔ مشن کو پرسویرنس کا نام دیا گیا ہے۔

تازہ ترین