• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حیدر آباد، سکھر جیل میں سرچ آپریشن


رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق جیلوں میں سرچ آپریشن حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔

تینوں جیلوں میں تمام قیدیوں کی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔

یہ تفصیلی تلاشی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی، جس کے دوران مختلف ممنوع اشیاء برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پاکستان رینجرز سندھ کا سینٹرل جیل کراچی سمیت 3جیلوں میں آپریشن

رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران تینوں جیلوں سے ٹیلی ویژن، چاقو، قینچیاں، یوایس بی، میموری کارڈ، ایم پی5، لائٹرز، ناخن تراش اور ہیٹر برآمد کیے گئے۔

سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران جیلوں کے داخلی و خارجی راستے اور سیکیورٹی سے متعلق انتظامات بھی چیک کیے گئے۔

تازہ ترین