سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، صدر ٹاؤن میں واقعے گرائی جانے والی عمارت کا معائنہ کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے خود موقع پر پہنچ گئے۔
گارڈن ویسٹ صدر ٹاؤن میں واقعے غیر قانونی 8 منزلہ عمارت کو گرائے جانے کے آپریشن کا معائنہ کرنے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خود معائنہ کرنے پہنچ گئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں خود کراچی کا رہائشی ہوں کسی بھی قسم کی ڈرامے بازی برادشت نہیں کی جائے گی، جب تک عمارت زمیں بوس نہیں ہو جاتی آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر میں ملوث افسران کی لسٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں، جن کے خلاف کارروائی جلد عمل میں لائی جائے گی ۔