• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


وفاقی حکومت نے عید سے ایک روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے ہو گئی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ایک لٹر ڈیزل کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 106 روپے 46 پیسے ہو گئی۔

اعلامیہ کے مطابق  ٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے فی لیٹر منہگا کردیا گیا جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین