• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک روز کا اضافہ

سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا، رجسٹرار ہائی کورٹ نے بھی صوبے بھر کی عدالتوں میں ایک دن کی چھٹی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک روز کا اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت ادارے اب 2 اگست بروز منگل کی بجائے 3 اگست بروز بدھ کو کھلیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ‌ کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بھی صوبے بھرکی تمام عدالتوں میں بھی ایک دن کی چھٹی کا اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین