• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی

— تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی
— تصویر بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 16 ہزار 740 ہے جن میں سے اکثر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلوں کے باعث بے گھر ہونے والے تقریباً 20 ہزار افراد گنجان آباد کیمپوں میں رہ رہے ہیں، ان کیمپوں میں سے اکثر میں پانی کی فراہمی اور نکاسیِ آب کے مناسب نظام کا فقدان ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو انتہائی ہولناک زلزلے آئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید