• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حملے جاری رہے تو ایران تنازع کو علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا: محسن رضائی

محسن رضائی — فائل فوٹو
محسن رضائی — فائل فوٹو

ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔

سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر دوبارہ حملے شروع کیے تو یہ تنازع علاقائی جنگ میں تبدیل ہو جائے گا، لیکن امریکا نے دوبارہ کارروائیاں شروع کیں، جس کے بعد ایران نے جنگ کو علاقائی سطح تک پھیلایا۔

محسن رضائی نے کہا کہ دونوں جنگوں میں ایران کی حکمتِ عملی ڈیٹرنس اور جوابی کارروائی پر مبنی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن میزائل داغتا ہے تو ایران اس سے زیادہ طاقت ور میزائلوں سے جواب دیتا ہے، ایران کا بنیادی مقصد دشمن کو باز رکھنا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔

سینئر فوجی مشیر نے یہ بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے اقدامات بھی اسی مقصد کے تحت ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید