• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: خاتون نے رات گئے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے جیت لیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی رہائشی خاتون نے رات گئے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم جیت لی۔

سو راؤلی نامی خاتون نے لاٹری حکام کو بتایا کہ 8 جولائی کی رات مجھے نیند نہیں آ رہی تھی، وقت گزارنے کے لیے میں نے اپنے اسمارٹ فون پر آن لائن انسٹنٹ لاٹری گیم کھیلنا شروع کیا، جہاں محض 30 ڈالرز کی ایک انٹری پر میں نے 1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز (تقریباً 4 کروڑ16 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا جیک پاٹ جیت لیا۔

لاٹری حکام کے مطابق ٹمبلنگ ٹریژرز نامی گیم میں اتنی بڑی رقم جیتنے کے امکانات تقریباً 20 لاکھ میں سے 1 تھے۔

سو راؤلی کا کہنا ہے کہ جب اسکرین پر جیتنے کا پیغام دیکھا تو ابتداء میں مجھے یقین ہی نہیں آیا، کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنی بڑی رقم جیت سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رات کافی ہو چکی تھی اور میں وقت گزارنے کے لیے گیم کھیل رہی تھی کہ اچانک یہ سب ہو گیا، اس لمحے مجھے یقین ہی نہیں آیا کیونکہ ایسا روز مرہ کی بات نہیں ہوتی۔

سو راؤلی نے 13 جولائی کو ریاستی دارالحکومت ریلی میں لاٹری ہیڈکوارٹر جا کر اپنی انعامی رقم وصول کی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید