• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث مسلسل دوسری عید پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں یکم اگست کو عید الاضحٰی سادگی اور کورونا سے بچاؤ کی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائی جائے گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں کسی بیماری کے باعث مسلسل دوسری عید بھی سادگی سے منائی جا رہی ہے، اس سے قبل رواں برس مئی میں ہونے والی عید الفطر بھی سادگی سے منائی گئی تھی۔کورونا کے باعث نہ صرف دوسری عید سادگی سے منائی جائے گی بلکہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی وبا کے باعث مسلسل دوسری عید پر بھی سینما میں کوئی فلم ریلیز نہیں کی جائے گی۔ملک میں سینما ہالز کو بند کرنے کے ساتھ ہی نئی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی جب کہ فلموں کی شوٹنگ کو بھی ملتوی یا منسوخ کردیا گیا تھا۔کورونا کے باعث مئی میں ہونے والی عید الفطر پر بھی کورونا کے باعث سینما ہالز بند رکھے گئے تھے اور کوئی بھی فلم ریلیز نہیں کی گئی تھی۔اسی طرح اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی سینما ہالز کو احتیاطی تدابیر کے تحت بند رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی کسی نئی فلم کو ریلیز بھی نہیں کیا گیا۔ملک میں پہلی بار ہے کہ کسی بیماری کے باعث مسلسل 5 ماہ سے سینما ہالز بند ہیں اور انہیں عید کی خوشیوں کے مواقع پر بھی نہیں کھولا گیا۔
تازہ ترین