• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد مارے گئے

راجن پور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد مارے گئے


راجن پور، لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ (سی ٹی ڈی) نے راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دہشتگردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلوگرام وزنی بم اور اسلحہ برآمد ہوا، سی ٹی ڈی نے عربی ٹبہ میں کارروائی کی، پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دہشتگردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی کی گئی۔ 

ادھر بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا جو ریموٹ کٹنرول تھا۔

 دہشت گردوں کا تعلق بی آر اے سے بتایا گیا ہے ۔

تازہ ترین