• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، نئے مریضوں کی تعداد ہزار سے کم ہوگئی، اموات 21

کراچی (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5967 ہوگئی جبکہ 855نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 278892 تک جاپہنچی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 1973237؍ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور 247177؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 855 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 489 کیسز اور 11 اموات، پنجاب سے 218 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 98 کیسز اور 5 اموات، اسلام آباد 27 کیسز، گلگت 15 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ جمعہ کو سندھ میں کورونا نے مزید 11 افراد جان لے لی جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2220 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 489 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسکے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121039 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں اب تک 110738 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین