• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز کی پابندی کیساتھ قربانی کا فریضہ انجام دیں، فیاض چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس اوپیز کی پابندی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کوروناوائرس  کے پیشِ نظر اپنی اور دوسروں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت پاکستان میں کورونا آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے پاکستان جلد کورونا کوشکست دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔

تازہ ترین