آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مرغزار چڑیا گھر میں شیر کو بھوکا پیاسا رکھنےکاانکشاف


مرغزار چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران شیر کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ  آگئی، چڑیا گھر میں شیر کو بھوکا پیاسا بھی رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مرغزار چڑیا گھر کے شیر کی ہلاکت کی میڈیکل رپورٹ جیونیوز کو موصول ہوگئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شیر بھوک پیاس سے لاغر ہوچکا تھا، جبکہ منتقل کے سفر کے دوران شیر کے لیے جگہ انتہائی کم تھی۔

رپورٹ کے مطابق شیر کی منتقلی کے دوران بھی وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، خون نکلنے کی وجہ سے شیر کے پھیپھڑوں کا رنگ کالا ہوچکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شیر کو کھانا دیا گیا اور نہ ہی ویکسین دی گئی، جبکہ پھیپھڑوں اور معدے میں سوجن بھی تھی اور دوران سفر مناسب جگہ نہ ملنے سے شیر کا دم بھی گھٹا۔

قومی خبریں سے مزید