• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغزار چڑیا گھر: جانوروں کی منتقلی کا معاملہ، اب تک 6 ہرن ہلاک


اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران اب تک 6 ہرن ہلاک ہوچکے ہیں۔

چڑیا گھر حکام کے مطابق 2 چیتل ہرن، 2 باڑے ہرن، ایک چنکارا ہرن اور ایک نیل گائے مرچکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک شیر، ایک شیرنی، ایک شتر مرغ بھی منتقلی کے دوران ہلاک ہوچکا ہے۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کی موت اس کے چہرے پر کپڑا باندھنے کی وجہ سے ہوئی۔

ماہرن کہتے ہیں کہ جانوروں کی موت کی وجہ ان کی نامناسب موسم میں منتقلی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جانوروں کی منتقلی کے لیے سرد موسم کا انتخاب مناسب ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دستاویزات تیار کرلیے گئے ہیں۔

تازہ ترین