جہاں ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے سے عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، وہیں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو آج کے دن بھی کام کی تلاش میں نظر آیا۔
پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے شہروں کا رخ کرنے والے مزدور آج بھی اپنی روزی کے تلاش میں تھے۔
ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے کام کی تلاش میں تھے لیکن کام زیادہ نہ مل سکا۔
صوابی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کا کہنا تھا کہ انھوں نے صبح سے بس ایک ہی جانور ذبح کر کے روزی کمائی لیکن اس کے بعد کام نہ مل سکا۔
انھوں نے کہا کہ ہم منتظر رہے کہ کوئی آجائے اور ہمیں جانوروں کی قربانی کے لیے لے جائے۔