کراچی کے علاقے گلشن اقبال ضیاء کالونی میں راستہ نہ دینے پر جھگڑا ہو گیا، جس کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سوزو کی پر گلی سے گزررہا تھا، رکشہ اور موٹر سائیکلیں سامنے آگئیں۔
رکشہ اور موٹرسائیکلیں سامنے آنے پر لوگوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ جھگڑے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔