پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
مقامی پولیس نے 2 نوجوانوں کی ہلاکت اور ایک نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملے میں ایس ڈی او گیپکو سمیت 3 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
حافظ آباد پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے نوجوانوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر ان کے ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جو مقدمہ درج ہونے پر ختم کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم ہونے پر لاہور سرگودھا روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ رات بجلی کا ہائی ٹینشن تار موٹر سائیکل سوار نوجوانوں پر گر گیا تھا جس کے نتیجے میں ہولناک سانحہ پیش آیا جس میں 2 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔