• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: محمود آباد نمبر 6 میں روڈ پر آلائشوں کے ڈھیر

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا آج دوسرا روز ہے اور مختلف علاقوں میں سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیے: عید کا دوسرا دن، قربانی جاری،  آلائشوں کے ڈھیر


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے محمود آباد نمبر 6 میں روڈ پر آلائشوں کا ڈھیر لگ گیا ہے جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔

محمود آباد نمبر 6 میں روڈ پر آلائشوں کے ڈھیر کو نہ اٹھانے کی وجہ سے شدید تعفن بھی پھیل رہا ہے ۔

عوام سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں تاہم اس موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں اور دیگر علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری ہے۔

تازہ ترین