آپ آف لائن ہیں
پیر12؍ذی الحج 1441ھ 3 اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس ہوں گے: WHO

عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگانائزیشن) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کئی دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔

عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگانائزیشن) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر لوگ کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کورونا وائرس کہیں نہیں گیا، اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے، ڈبلیو ایچ او

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی وباء کے ساتھ رہنا سیکھنا ہو گا، جو ملک یہ سمجھ رہے تھے کہ وبا ءکا بدترین دور گزر گیا وہ اب دوبارہ سے وباء کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید