• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرس کہیں نہیں گیا، اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے، ڈبلیو ایچ او، دنیا بھر میں ایک کروڑ 70 لاکھ کیسز

کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے جرمنی جیسے ممالک میں کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ احتیاطی نظم و ضبط کو نظرانداز کرنا ہے،عالمی ادارے کی اہلکار مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کو پہلی، دوسری یا تیسری لہر میں بیان کرنا گمراہ کن ہے کیونکہ وائرس تو کہیں نہیں گیا بلکہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہم ایک نئے دور سے گزر رہے ہیں جس میں ہمیں اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے، دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 70لاکھ40ہزار ہوگئی،امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1600افراد کورونا سے ہلاک ہوگئےجس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ،امریکا اور بھارت میں کورونا کے کیسز کی تعداد اور ہلاکتوں میں اضافہ بدستور جاری تاہم بھارت نے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجودایک بار پھر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے ، بھارت میں جم کھول دیے جائیں گے جبکہ رات گئے کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا تاہم سینما ، بارز اور اسکولز بدستور بند رہیں گے، بھارت میں بدھ کے روز 50 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے، بھارتی شہر ممبئی کی کچی آبادیوں میں 57فیصد شہری کورونا وائرس کا شکار ، امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے انٹیلی جنس ادارے 3انگریزی ویب سائٹس کوکورونا رونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کررہی ہیں ، روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس پھیلائو کم رہا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ صورتحال کسی بھی وقت تباہ کن ہوسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 15لاکھ 50ہزار سے بڑھ گئی ، بھارتی وزارت صحت نے بتایا کہ بدھ کو کورونا وائرس کے 50 ہزار کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے مزید 786 ہلاکتیں ہوئیں، امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ وائرس کے باعث اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔

تازہ ترین