• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وہ بھارت کے پہلے مرکزی وزیر ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ریاست تامل ناڈو کے گورنر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

55 سالہ امیت شاہ نے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا تھا، جو مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ ایسے تمام لوگ جو حالیہ دنوں میں ان سے ملے ہیں، وہ خود کو تنہا کرلیں اور کورونا کا ٹیسٹ کرائیں۔

ادھر ریاست تامل ناڈو کے گورنر بانوری لال پروہت میں اگرچہ کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، تاہم ان کا بھی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور وہ گھر میں آئسو لیٹ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ سے بڑھ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 54 ہزار سے زائد کیسز اور 853 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین