• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع دیامر: بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، فصلیں تباہ

ضلع دیامر کی تین بالائی وادیوں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ نیاٹ روڈ بند ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی بالائی وادیوں وادی تھک، نیاٹ اور بابوسر میں گذشتہ رات موسلادھار باشیں ہوئیں، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

وادی نیاٹ میں سیلابی ریلے سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، اور نیاٹ روڈ 6 مقامات پر بند ہے۔

سیلابی ریلے کے باعث بابوسر ناران شاہراہ تھک گاؤں کے مقام پر بند ہوگئی۔ جسے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جزوی طور پر بحال کرلیا ہے۔

تازہ ترین