• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

150 ورلڈ ریکارڈ بنانے والے امریکی شہری کا ایک اور اعزاز


امریکی شہری ڈیوڈ رش نے تیس سیکنڈ میں ایک درجن سے زائد ٹی شرٹس پہننے کا ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے نامی کرتب باز نے اپنی بیوی کی مدد سے ایک کے اوپر ایک ٹی شرٹس پہنی اور یوں 30 سیکنڈ میں 18 ٹی شرٹس پہن کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 سیکنڈ میں 14 ٹی شرٹس پہننے کا تھا۔

تازہ ترین